بھارت میں نوجوان ڈکیتوں کی دہشت، 90 سیکنڈز میں بڑی واردات

بھارت میں نوجوان ڈکیتوں کی دہشت، 90 سیکنڈز میں بڑی واردات



BIHAR:

بھارت کی ریاست بہار میں دو نوجوان مسلح ڈکیتوں نے 90 سیکنڈ میں بڑی واردات کرکے دہشت پھیلا دی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوان ڈکیتوں نے وہ آئے، انہوں نے لوٹا اور غائب ہوگئے کے مصداق ڈکیتی کی کارروائی مکمل کی اور انہوں نے یہ پوری کارروائی محض 90 سیکنڈز میں مکمل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلح ڈکیتوں نے ماسک پہنا ہوا تھا اور بہار کے ایک بینک میں داخل ہوتے ہی وقت ضائع کیے بغیر ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے اٹھائے اور اطمینان کے ساتھ واپس چل دیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بہار کے ضلع ویشالی کے علاقے حاجی پور قائم پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی ایک شاخ میں ڈکیتی ہوئی اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ڈکیت نے اسلحے کے زور پر بینک میں موجود صارفین کو دھماکایا اور دوسرے نے پیسے اکٹھے کیے جو ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے سے زائد تھے۔

پولیس افسر سرابھی سومان نے بتایا کہ 17 اور 18 سال کی عمر کے دو ڈکیت اسلحے کے ساتھ بینک میں داخل ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے اٹھالیے تاہم ڈکیتوں کی تصاویر تمام گروپس میں بھیج دی گئی ہیں تاکہ لوگ ان افراد کی شناخت کرسکیں اور مقامی پولیس اسٹیشن کا آگاہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈکیتوں نے جاتے جاتے بینک کے عملے اور صارفین کو اندر بند کردیا تھا۔

بہار میں ڈکیتی کے واقعات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس واقعے سے ایک روز پہلے ہی دارالحکومت پٹنہ میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔





Source link