title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بھارتی شہری نے اپنے منہ سے سانس دے کر سانپ کی جان بچالی – 092 News

بھارتی شہری نے اپنے منہ سے سانس دے کر سانپ کی جان بچالی

بھارتی شہری نے اپنے منہ سے سانس دے کر سانپ کی جان بچالی


گجرات میں ایک شخص نے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سانپ کی جان بچالی۔ سی پی آر اس تکنیک کو کہا جاتا ہے جس میں ایک شخص اپنے منہ سے دوسرے شخص کے منہ میں سانس دے کر جان بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ 

گجرات میں جنگلی حیات کو بچانے والے یش تڈوی نے کہا کہ انہیں اپنے ہیلپ لائن نمبر پر کال موصول ہوئی کہ ایک علاقے میں سانپ مردہ پایا گیا ہے۔

مقام پر پہنچ کر یش نے سانپ کی حالت دیکھی جو بے ہوشی کی حالت میں تھا۔ کوئی حرکت نہیں تھی تاہم انہیں یقین تھا کہ سانپ بچ جائے گا۔

مسٹر یش نے بتایا کہ میں نے سانپ کی گردن اپنے ہاتھ میں لی اس کا منہ کھولا اور تین منٹ تک اس کے منہ میں پھونک مار کر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی دو کوششوں میں سی پی آر دینے کے بعد بھی اس کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم جب میں نے تیسری بار سی پی آر کیا تو سانپ حرکت کرنے لگا۔





Source link