title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بندرگاہ پر رکے 30 ہزار ٹن کیمیکلز کو ریلیز کرنے کا مطالبہ – 092 News

بندرگاہ پر رکے 30 ہزار ٹن کیمیکلز کو ریلیز کرنے کا مطالبہ

بندرگاہ پر رکے 30 ہزار ٹن کیمیکلز کو ریلیز کرنے کا مطالبہ



کراچی:

وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بندرگاہ پر رکے ہوئے 30 سے 40 اقسام کے 30 ہزار ٹن پیٹرو، آرگینک کیمیکلز کو فی الفور ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.

یہ مطالبہ انھوں نے ہفتے کو فیڈریشن ہاؤس میں سینئیر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں و دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انھوں نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کے صرف ایک خط پر ستمبر 2023 سے ہزاروں ٹن پیٹروکیمیلز کی کلئیرنس روک دی گئی ہیں، پیٹرو، آرگینک پولیمر کیمیکلز صنعتی شعبوں کے بنیادی خام مال ہے،کلیئرنس رکنے سے امپورٹرز پر ڈیمرج ڈیٹنشن کی مد میں ہزاروں ڈالر کے اضافی کے چارجز عائد ہو رہے ہیں، روکے گئے کنسائمنٹس کی کلئیرنس کے بعد اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پیٹرو کیمیکلز کی درآمدات کی پالیسی مرتب کی جائے. 

انھوں نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم اگرچہ ایف بی آر کو ہدایات دینے کا مجاز نہیں ہے لیکن اس کے خط کو استعمال کرتے ہوئے مختلف درآمدی کیمیکل کو پورٹ پر کلئیر نہیں کیا جارہا، انڈسٹری کو خام مال نہیں ملے گا تو پیداواری عمل رک جائے گا، درآمدہ کیمیکلز کلیئر نہ ہونے سے صنعتوں کا پیدواری عمل متاثر ہورہا ہے، جس سے صنعتوں کی بندش کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں.

ثاقب فیاض مگوں نے کہاکہ کیمیکلز کی قلت کے سبب ٹیکسٹائل فلیکسیبل پینٹ چمڑہ سازی سمیت دیگر شعبوں کی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑگئی ہے۔





Source link