title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان و نیپال آج سیمی فائنل میں مقابل – 092 News

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان و نیپال آج سیمی فائنل میں مقابل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان و نیپال آج سیمی فائنل میں مقابل



ملتان:

چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، آج پہلے سیمی فائنل میں میزبان پاکستان کا سامنا نیپال سے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے.

اس سے قبل گروپ کے اختتامی میچز میں گرین شرٹس نے افغانستان کو 7 وکٹ سے مات دے کر مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کی، بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، ٹیم 19.2 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اجمل امرخیل نے 15 رنز بنائے، فخر عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں 4 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا.

پاکستان نے ہدف 9.5 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، طلحہ اقبال نے 32 اور محمد سلمان نے 16 رنز بنائے، فخر عباس میچ کے بہترین کھلاڑی اور فرمان اللہ قاضی ایمرجنگ پلیئرآف دی میچ  قرار پائے.

ڈی ایچ اے گراؤنڈ ملتان میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز بنائے، لیسیڈی لیسوفی نے 39 بالز پر 33 رنز اسکور کیے، بھولے نے 23 رنز بنائے.

بنگلہ دیش نے ہدف 12.5 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے مکمل کرلیا، محمد سلمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 بالز پر 73 جبکہ عارف حسین نے 39 بالز پر 55 رنز کی اننگز کھیلیں.

سیمی فائنلز آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ صبح 9 بجے پاکستان اور نیپال کے مابین  ہو گا، دوسراسیمی فائنل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔





Source link