عالمی شہرت یافتہ نابینا نجومی خاتون آنجہانی بابا وانگا کی متعدد پیشن گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں اور شام کے حوالے سے بھی انھوں نے ایک پیشن گوئی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بابا وانگا کی پیشن گوئی کی تھی کہ بڑی جنگ کے نتیجے میں 2024 اور 2025 میں شام اور پھر مغرب میں تباہی ہوگئی۔
بابا وانگا نے کہا تھا کہ شام فتح کے دہانے پر ہوگا لیکن فاتح کوئی ایک نہیں ہوگا۔ تیسری جنگ عظیم بھی چھڑ سکتی ہے۔
نابینا نجومی خاتون کی پیشن گوئی کے مطابق جنگ عظیم کے باعث 2025 تک براعظم کی بڑی آبادی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی جب کہ 2043 تک یورپ کی حکمرانی مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہوگی۔
بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کر رکھی ہے 2025 میں کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 سے شروع ہوجائے گا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نجومی آنجہانی باباوانگا نے اس وقت عالمی شہرت حاصل کی جب ان کی امریکا میں ٹوئن ٹاورز پر حملے کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی تھی۔