سائنس دانوں نے برازیل میں چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت کیا گیا ہے جو مہلک مرس وائرس سے مشابہت رکھتا ہے۔ البتہ، اس سے لاحق انسانوں کو خطرات ابھی واضح نہیں ہیں۔
دارالحکومت ساؤ پاولو اور برازیلی ریاست سیرا کے محققین نے ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے ساتھ ملک کر یہ نیا کورونا وائرس دریافت کیا اور اس کو Middle East respiratory syndrome virus (Mers-CoV) سے مشابہ پایا۔
مرس وائرس کی پہلی بار 2012 میں سعودی عرب میں نشان دہی کی گئی تھی اور تب سے اب تک دو درجن سے زائد ممالک میں اس انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 850 سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔
سائنس دانوں کے مطابق برازیل میں دریافت ہونے والے اس نئے کورونا وائرس کی جینیاتی ترتیب مرس وائرس کے جینوم سے 72 فی صد تک مشابہت رکھتی ہے۔
تحقیق کی مصنفہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ برونا اسٹیفنی سِلویریو کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ وائرس انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے یا نہیں۔