title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu برآمدنی کی ترسیلات متاثر ہونے کا خدشہ، روپے کی مزید قدر گرگئی – 092 News

برآمدنی کی ترسیلات متاثر ہونے کا خدشہ، روپے کی مزید قدر گرگئی

برآمدنی کی ترسیلات متاثر ہونے کا خدشہ، روپے کی مزید قدر گرگئی


  کراچی: پاور گیس ٹیرف میں اضافے اور ٹیکسوں سے بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت سے مستقبل میں برآمدات گھٹنے سے برآمدی آمدنی کی ترسیلات متاثر ہونے کے خدشات کے باعث جمعرات کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

بیرونی ادائیگیوں اور مارکیٹ فورسز کی خریداری سرگرمیوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19پیسے کے اضافے سے 278روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے تھری سے اپ گریڈ کرکے سی اے اے ٹو کے ساتھ آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کیے جانے کی مثبت خبر اثرانداز نہ ہوسکی۔





Source link