اسلام آباد:
ایف بی آر اورفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے درمیان باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے صارفین کو ہراساں نہ کرنے اور صرف ٹیکس چوروں و نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے جائز مطالبات،سیلز ٹیکس فائلنگ سے متعلق حلف نامے کی شرط ختم کرنیکی تجویز سے متفق ہیں۔
ایف پی سی سی آئی تاجروں اور صنعتکاروں کوشفاف طریقے سے ریٹرن فائل کرنیکی ہماری کوششوں کی حمایت کرے۔
اعلامیہ کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے چیئرمین ایف بی آر سے تفصیلی ملاقات کی، وفد کاکہنا تھا کہ ٹیکسز کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی کی جانی چاہیے، گزشتہ 2سے3سال معیشت کیلئے بہت تکلیف دہ رہے۔