title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی ترین 11 ہزار رنز مکمل کر لیے – 092 News

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی ترین 11 ہزار رنز مکمل کر لیے

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی ترین 11 ہزار رنز مکمل کر لیے


پاکستان کے سابق کپتان  بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین 11 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

بابر اعظم نے 11 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز بنانے کا کارنامہ 298 اننگز میں انجام دیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نےیہ کارنامہ 314 اننگز میں انجام دیا تھا۔

واضح رہے بابر اعظم اس سے پہلے تیز ترین سات ہزار، نو ہزار اور 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 11ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں گیارہویں کھلاڑی ہیں۔

ان سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی ،ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی اس فہرست میں نام لکھا چکے ہیں۔





Source link