title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بابراعظم پر جنسی ہراساںی کا الزام؛ اندراج مقدمہ کیلیے رجوع کرنے والی خاتون لاہائیکورٹ طلب – 092 News

بابراعظم پر جنسی ہراساںی کا الزام؛ اندراج مقدمہ کیلیے رجوع کرنے والی خاتون لاہائیکورٹ طلب

بابراعظم پر جنسی ہراساںی کا الزام؛ اندراج مقدمہ کیلیے رجوع کرنے والی خاتون لاہائیکورٹ طلب



لاہور:

کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا جبکہ درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔





Source link