title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ایوان صدر مدارس ایکٹ پر بظاہر بیرونی دباؤ کا شکار ہے، ترجمان جے یو آئی – 092 News

ایوان صدر مدارس ایکٹ پر بظاہر بیرونی دباؤ کا شکار ہے، ترجمان جے یو آئی

ایوان صدر مدارس ایکٹ پر بظاہر بیرونی دباؤ کا شکار ہے، ترجمان جے یو آئی



اسلام آباد:

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے مدارس ایکٹ پر صدر مملکت آصف رزداری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے پر ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

مدارس ایکٹ پر صدر آصف زرداری کے اعتراضات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا کہ صدر زرداری کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے اعتراضات کا طریقہ قانون کے مطابق نہیں اور آئین میں دی  گئی مدت کے اندر بھی نہیں ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، ایک بار اعتراضات کیے جن کا جواب دیا گیا تو پھردوبارہ اعتراضات کا حق نہیں، اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے لیکن ان کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اعتراض اسپیکر کو بھیجا گیا تھا، اس کا جواب دے دیا گیا، اسپیکر آفس کےجواب پر  ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا۔

اسلم غوری نے کہا کہ صدر کی جانب سے مجوزہ  ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجا جاتا ہے، مدارس بل  میں کوئی تجاویز اور حل نہیں بتایا جا رہا ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔





Source link