اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ



لاہور:

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔

ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے میڈل جیتنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں بلکہ یہ ایونٹ ان کی فٹنس اور فارم کا بھی اہم امتحان ہوگا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ دنیا بھر میں ایک سپر اسٹار اتھلیٹ کے طور پر ابھرے ہیں۔





Source link