انتظار کی گھڑیاں ختم: پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار

انتظار کی گھڑیاں ختم: پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار



لاہور:

شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کل کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جس میں صدر آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ افتتاح کے موقع پر پاکستان ایئرفورس کی جانب سے شاندار شیر دل فضائی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کیلئے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے

قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے، تمام ٹیموں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: “ضروری نہیں بابراعظم اوپن کریں، رضوان کا نیا بیان آگیا”

محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیمز میں ہر ممکن سہولت دیں گے۔ 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کی پاکستان میں میزبانی باعث افتخار ہے، ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد سے پاکستان کا وقار بلند کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ

اجلاس میں ایڈوائزر عامر میر، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹر سیکیورٹی، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمن، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ہیڈ آف آئی ٹی، ہیڈ آف ویمنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔





Source link