title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu امبانی نے منائی سلمان خان کی شاندار سالگرہ، دلکش تصاویر وائرل – 092 News

امبانی نے منائی سلمان خان کی شاندار سالگرہ، دلکش تصاویر وائرل

امبانی نے منائی سلمان خان کی شاندار سالگرہ، دلکش تصاویر وائرل


بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 27 دسمبر کو 59 برس کے ہوگئے، جن کی سالگرہ پر جام نگر میں امبانی کی طرف سے شاندار تقریب رکھی گئی۔

امبانی کی جانب سے آرگنائز کی جانے والی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان کے خان اور قریبی دوستوں کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے پارٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں میں سلمان کو چار منزلہ لمبا کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیک کاٹنے کی ویڈیو میں سلمان کی والدہ سلمیٰ خان، سوتیلی ماں ہیلن، بھائی سہیل خان، بہن ارپیتا اور الویرا، بہنوئی آیوش شرما، رتیش دیش مکھ، جینیلیا ڈی سوزا، مکیش امبانی اور نیتا امبانی کو بھی تالیاں بجاتے اور گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد اس خاص دن کو منانے کےلیے خصوصی پرواز سے گجرات پہنچے، سہیل خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں خاندان کو جہاز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سلمان کی دوست، رومانیہ کی اداکار و گلوکارہ لیولیا وینتور بھی خاندان کے ساتھ تھیں۔

سہیل خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ اروڑا ارباز خان کے بیٹے ارہان خان، بیٹے نروان خان اور بہن الویرا کے بیٹے آیان اگنی ہوتری کے ساتھ ایک سائن بورڈ کے سامنے بیٹھ کر تصویر شیئر کی ہے جس پر ’’لو یو بھائی جان‘‘ لکھا تھا۔

سہیل خان نے ایک اور تصویر میں اپنے چھوٹے بیٹے یوحان خان کے ساتھ پوز دیا۔ ایک تصویر میں سلمان اور ان کے بہن بھائیوں کا ایک فوٹو فریم دکھایا گیا۔

سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی ڈینی پانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی۔ پہلی تصویر میں ڈینی، وردہ خان اور الویرا خان اگنی ہوتری کو ایک عظیم الشان ریزورٹ کے اندر سوئمنگ پول کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈینی نے آتش بازی کی ایک ویڈیو اور سلمان کی 2014 کی فلم کِک کا گانا ’’جمعے کی رات‘‘ بھی شیئر کیا۔ مشہور فٹنس انسٹرکٹر یاسمین کراچی والا بھی تقریبات کا حصہ تھیں اور انہوں نے بھی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

تقریب میں اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کو بھی سلمان خان کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔





Source link