title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu افریقہ میں منکی پاکس ہیلتھ ایمرجنسی قرار – 092 News

افریقہ میں منکی پاکس ہیلتھ ایمرجنسی قرار

افریقہ میں منکی پاکس ہیلتھ ایمرجنسی قرار


کانگو: افریقہ میں منکی پاکس کے پھیلنے کے خطرے کے مدنظر ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

افریقی یونین نے پورے براعظم میں منکی پاکس کے پھیلنے کو صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔

افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سربراہ جین کیسیا نے کہا کہ ہم بھاری دل کے ساتھ منکی پاکس کو براعظمی سلامتی کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے طور پر اعلان کررہے ہیں۔

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اس سال کے آغاز سے اب تک وائرس کے نتیجے میں 511 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں اور 14,000 سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریئسس نے گزشتہ ہفتے منکی پاکس کو ایک “شدید وبا” قرار دیا تھا۔





Source link