title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اعظم سواتی نے افغانستان جانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا – 092 News

اعظم سواتی نے افغانستان جانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اعظم سواتی نے افغانستان جانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


 پشاور:  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے افغانستان سفری اجازت کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اعظم سواتی نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ افغانستان جانا چاہتے ہیں سفری اجازت دی جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، ڈپٹی وزیراعظم، چیف پروٹوکول آفیسر، ڈپٹی چیف پروٹوکول آفیسر وزارت خارجہ، سیکرٹری سینٹ اور سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی تین بار سنیٹر رہ چکے ہیں اور وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، چیف ڈپٹی پروٹوکول منسٹری آف فارن افیرز نے 12 اگست کو نوٹ وربل جاری کیا، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے کہنے پر ان کے ویزہ پراسس روک دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوٹ وربل کو روکنا غیرقانونی ہے، درخواست گزار کو سفری اجازت دی جائے، آئین پاکستان نے ہر شہری کو سفری آزادی کی اجازت دی ہے اور یہ ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔





Source link