title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اسلام آباد کی خواتین کے لیے پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا – 092 News

اسلام آباد کی خواتین کے لیے پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا


فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے طالبات، اساتذہ اور تمام خواتین کے لیے اسلام آباد میں پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ بسیں کل سے اپنے مختص روٹس پر چلیں گی۔

پنک بسوں کی تعداد 20 ہے جس کا مقصد خواتین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔

بسوں میں خواتین مفت اور محفوظ سفر کر سکیں گی، پنک بسیں اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر چلیں گی۔

پنک بسز کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کیا۔ بسوں کے حوالے سے سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کو تفصیلی بریفنگ دی۔





Source link