پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں اقدام قتل، اغوا، اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل کے ساتھ ساتھ 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق
ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامر مغل نے شرکا کے ساتھ ملکر کانسٹیبل عبد الحمید کو زبردستی پکڑا اور ان پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا، پھر عامر مغل اور ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے عبد الحمید کو اغوا کر کے لے گئے اور انہیں بڈھانہ لنک روڈ پر بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، عبد الحمید کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ جاں بحق ہوگئے۔