نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ بنانا ہو گا۔
نیویارک میں سلامتی کونسل کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات حل نہ کرنے سے ہمارا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے، یوکرین جنگ کو پھیلاؤ سے روکنا ہو گا۔
وزیر اعظم نے اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ طاقت کا غیر ضروری استعمال ہر گز برداشت نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک میں دہشتگردی کے خلاف سلامتی کونسل مدد کرے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہو گا، مسئلہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔