بیروت: حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کے بعد اسرائیل نے بیروت کے نواحی علاقے خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔
صہیونی فوجی ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس( سابقہ ٹیوٹر) پر پیغام میں لکھا کہ جنوبی بیروت کے نواحی علاقوں میں رہنے والے فوری طور پر اپنے گھر خالی کر دیں اور خود کو اس علاقے سے کم از کم پانچ سو میٹر دور رکھیں۔
ترجمان کے مطابق یہ علاقہ حزب اللہ کا ہے لہٰذا شہری اپنی اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کے لیے اسے چھوڑ دیں۔