title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu استور گاڑی حادثہ، 11 مسافروں کی تلاش کیلیے دریائے سندھ میں افواج پاکستان کا سرچ آپریشن جاری – 092 News

استور گاڑی حادثہ، 11 مسافروں کی تلاش کیلیے دریائے سندھ میں افواج پاکستان کا سرچ آپریشن جاری

استور گاڑی حادثہ، 11 مسافروں کی تلاش کیلیے دریائے سندھ میں افواج پاکستان کا سرچ آپریشن جاری



راولپنڈی:

گلگت کے ضلع استور میں حادثے کا شکار باراتیوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کے لیے پاک فوج اور نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افواج پاکستان کا استور میں مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم نے دریا میں بہے جانے مسافروں کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا جو کے تمام افراد کی تلاش تک جاری رہے گا۔

 مشترکہ غوطہ خوروں کی ٹیم دریا سندھ میں بہہ جانے والے 11 مسافروں کی تلاش کررہی ہے۔

واضح رہے کے 12 نومبرکو استور میں تھلیچی کے مقام پر 28 افراد پر مشتمل  باراتیوں استور سے چکوال جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث دریا میں گر گئی تھی، جس میں صرف دلہن زخمی حالت میں زندہ بچی تھی۔

اب تک 15 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے جبکہ جدید آلات سے لیس افواج پاکستان کے ماہر غوطہ خور باقی 11 لاشیں تلاش کررہے ہیں۔

پاک نیوی کی ٹیم کی مدد سے سرچ آپریشن میں مزید تیزی آئے گی۔ افواج پاکستان  دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔





Source link