title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم – 092 News

اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم

اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم


فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

  اسلام آباد: بلوچستان کی صورت حال کیوجہ سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینے والے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پارلیمان کی بے توقیری ،بدامنی اور بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا جبکہ باہمی اتحاد واتفاق سے جدوجہد کاعزم بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے پارلئمنٹ میں بات نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔





Source link