ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے دو روز قبل جاری کیے گئے آئی او ایس 18.1 اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو بیٹری سے متعلق مسائل کی شکایت پیش آنے لگی۔
ایپل کے اے آئی فیچرز کی حامل آئی او ایس 18.1 اپ ڈیٹ (جس کا صارفین کو عرصے سے انتظار تھا) کے جاری ہوتے ہی صارفین نے بغیر کسی تاخیر کے اپنے آئی فون اپ ڈیٹ کرنے شروع کیے۔
تاہم، اپ ڈیٹ حاصل کرنے والے متعدد صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس متعلق شکایت کی کہ یہ اپ ڈیٹ ان کے فون کی بیٹری کو تیزی ختم کر رہی ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ انہیں اپ ڈیٹ انسٹال کیے ایک گھنٹے سے بھی کم کا وقت ہوا ہے اور صرف ای میل دیکھنے اور اسکرالنگ کرنے سے ہی بیٹری ختم ہوگئی۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایپل انٹیلی جنس کو سوئچ آن کرنے سے بہت بیٹری خرچ ہو رہی ہے۔
واضح رہے ایپل کی جانب سے آئی او ایس 18 میں فوری سیکیورٹی حل پیش کیے تھے تاکہ آئی فون کو ہیک ہونے سے بچایا جا سکے۔