title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا – 092 News

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا



کراچی:

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

میگا ایونٹ 19 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا تاہم اگر بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو میچ دبئی میں ہوگا۔

فائنل کیلئے 10 مارچ کا دن ریزروے ڈے رکھا گیا ہے۔





Source link