title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک شیڈول جاری، فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں – 092 News

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک شیڈول جاری، فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک شیڈول جاری، فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں


  اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کردیا جس میں فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں، پاکستانی وزارت خزانہ ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری کیلئے پرامید ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کیلئے متحرک ہوگئی۔ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالر قرض کے حصول کی درخواست بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔ پاکستان کے ذمہ پہلے ہی 5 ارب ڈالر کے کیش ڈپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے، پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کیش ڈپازٹس ہیں۔ چین سمیت 4.5 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اس کے سوا ہے۔





Source link