نوازشریف ضمانت قبل ازوقت گرفتاری بھی کراولیں،فروغ نسیم
|

نوازشریف ضمانت قبل ازوقت گرفتاری بھی کراولیں،فروغ نسیم

نامور سینئر وکیل فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف تاحیات نااہل ہوگئے ہیں،اگر عام آدمی ہوتے تو اب تک گرفتار ہوچکے ہوتے، انہیں فوری طور پر ضمانت قبل از وقت گرفتاری کروا لینی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ اگر صدر پاکستان نے نوازشریف کو معاف کیا تو اسے کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں  غزہ کے پناہ گزین کیمپ سے مزید 14 لاشیں برآمداسرائیل نسل کشی کا مرتکب قرار

ان کا کہناتھاکہ آرٹیکل 62 ون ایف مکمل کوڈ نہیں لیکن سپریم کورٹ نے تشریح کر دی ہے کہ 62 ون ایف کے تحت پابندی تاحیات ہے ۔

فروغ نسیم نے مزید کہاکہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت راولپنڈی میں چلنا ہے اس لیے انہیں لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی رجسٹری سے اپنی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کروانی چاہیے۔

مزید پڑھیں  حج کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان المبارک میں ہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف 2013 کے عام انتخابات میں جمع کرائے گئے اپنے کاغذات نامزدگی میں 1976 ءکےعوامی نمائندگی ایکٹ (روپا) کے سیکشن 12 (2) (ایف ) کے تحت کیپیٹل ایف زیڈ ای جبل علی (کمپنی)، متحدہ عرب امارات سے اپنے قابل وصول اثاثوں کو ظاہر کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے جھوٹا بیان فراہم کیا اس لیے وہ روپا کے سیکشن 9 (ایف) اور آئین کے آرٹیکل 62 (1) (ایف ) کے تحت ایماندار نہیں رہے اس لیے وہ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کی رکنیت کیلئے نااہل ہیں۔

مزید پڑھیں  یہ وہ تقریر ہے جس کی وجہ سے جمشید دستی اندر ہے ....

Similar Posts

Leave a Reply