24newshd

بنگلہ دیش الیکشن میں بچے بھی ووٹ ڈالتے رہے ٹھپے لگانے کی تصاویروائرل

[ad_1]

(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بچوں کے ووٹ ڈالنے اور ٹھپے لگانے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ مسلسل چوتھی مرتبہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں، کیونکہ ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت بی این پی نے حکومتی رویے کو جواز بناکر انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ہے،بی این پی نے انتخابات کیلئے نگراں حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا جو حسینہ واجد کی حکومت نے مسترد کردیا تھا جس پر بی این پی انتخابی عمل سے الگ ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب ایکس کے ایک صارف اشوک سوین نے تصاویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش الیکشن میں بچے بھی ووٹ ڈال رہے ہیں، بچوں کے ٹھپے لگانے کی وڈیو بھی وائرل ہورہی ہے،اپنے ٹوئٹ میں اشوک سوین نے بچوں کی ٹھپے لگانے کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا کہ بنگلہ دیش میں ووٹ ڈالنے کی کم سے کم عمر 18 سال ہے۔
بنگلہ دیش میں الیکشن کے موقع پر تقریبا ً8 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں نے فرائض انجام دیئے جس میں پولیس، نیم فوجی اور پولیس معاونین شامل ہیں، جبکہ کچھ مقامات پر مسلح افواج کو بھی تعینات کیا گیا۔تقریبا 120 ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں خواتین کی تعداد تقریبا ًنصف ہے، جبکہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد تقریبا 15 ملین ہے۔

مزید پڑھیں  پاک ایران کشیدگی خطےکی سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں کھلونا بنےگی: روس

یہ بھی پڑھیں: ڈلیوری کے بعد نومولود اور ماں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو حادثہ، افسوسناک خبر آگئی

مزید پڑھیں  پنجاب کے 34 اضلاع میں کالجز کھولنے کا اعلان



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply