تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرکے عدالت احکامات ہوا میں اڑانے کی کوشش کی ہے۔
نوازشریف کے خطاب پر ردعمل میںفوادچوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ’شیم شیم‘ کے نعرے لگواکر شرمناک حرکت کی ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ خطاب کی آڑ میں سپریم کورٹ کے خلاف اشتعال پیدا کرنے کی سوچی سمجھی کوشش کی گئی۔
ترجمان پی ٹی آئی نےکہا کہ شہباز شریف کی نامزدگی ن لیگ کے سیاسی بانجھ پن کی زبردست مثال ہے ، شہباز شریف حدیبیہ پیپرملز کیس کے مرکزی ملزمان میں سرفہرست ہیں ۔