24newshd

اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنادیامسجد شہید متعدد گھر تباہ ہوگئےشہداء کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی

[ad_1]

(24 نیوز)غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، شہری آبادی پر بمباری سے مسجد شہید، متعدد گھر تباہ ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ سرنگوں میں گھسنے والے 25 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے، اسرائیل نے کیپٹن سمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، قطر میں جنگ بندی مذاکرات جاری۔ روس اور عرب لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری طور پر فائر بندی کروائے، یہ مطالبہ مراکش میں روس عرب تعاون فورم کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

 دوسری جانب غزہ میں شہری آبادی پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا، خواتین اور بچوں سمیت مزید 300فلسطینی شہید ہوگئے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 20ہزار سے بڑھ گئی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اس کے مزاحمت کاروں نے غزہ کی سرنگوں میں گھسنے والے25صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

مزید پڑھیں  ایران میں حجاب کی پابندی کروانے والی اخلاقی پولیس ختم کرنے کا اعلان

 حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مزاحمت کاروں نے غزہ کے علاقے سراعیہ میں جھڑپوں کے دوران 4اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے، اسرائیلی فوج نے اپنے ایک کیپٹن سمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد غزہ کی زمینی جنگ کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 134ہوگئی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ القسام نے شمالی غزہ کے علاقے تل الزاتار اور جبالیہ کے مشرقی علاقے میں 4اسرائیلی فوجی ٹینکوں کو ال یاسین گولوں سے تباہ کردیا، مزاحمت کاروں نے 12صیہونی فوجیوں پر غزہ سٹی کے علاقے الدراج میں حملہ کیا، صابرہ اور تل الحوا میں بھی اسرائیلی فوج کی کئی گاڑیوں پر حملے کئے گئے۔

مزید پڑھیں  امریکہ میں آباد یہودی بھی فلسطین کے حق میں باہر نکل آئے

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں مسلسل تیسرے روز بھی ووٹنگ نہ ہو سکی

ادھر غزہ میں جنگ بندی سے متعلق متحدہ عرب امارات کی قرارداد پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں مسلسل تیسرے روز بھی ووٹنگ نہ ہو سکی، تیسری مرتبہ ووٹنگ مؤخر کردی گئی جبکہ غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شہادتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں  غزہ: الاقصیٰ اسپتال پر بمباری 2صحافیوں سمیت مزید 113فلسطینی شہید

اقوام متحدہ کے مین ہیٹن ہیڈ کوارٹر میں غزہ کی حالت زار سے متعلق جاری بحث کے دوران اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ووٹنگ سے قبل سفارت کاری کیلئے مزید ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے ووٹنگ ایک روز کیلئے مؤخر کردی، اجلاس کے صدر نے جمعرات  کی صبح ووٹنگ دوبارہ کرانے کا فیصلہ دیا۔

سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر کونسل کے مستقل رکن امریکا کی جانب سے جنگ بندی (Ceasefire) کا لفظ استعمال کرنے پراعتراضات اٹھائے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل امریکا دو مرتبہ سکیورٹی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد کو ویٹو بھی کرچکا ہے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply