|

وزیراعظم نے یو اے ای میں ملازمت سے متعلق جواب جمع کرادیا

وزیراعظم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔جواب وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے جمع کرایا۔

پاناما کیس کی آخری سماعت کے موقع پر وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ تحریری جواب جمع کرانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے انہیں ایک دن کی مہلت دی تھی، جس پر انہوں نے وزیراعظم کی یو اے ای میں ملازمت سے متعلق تحریری جواب جمع کرادیا۔

مزید پڑھیں  اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی مشکل حل،حکومت نےشاندار سہولت متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اقامہ لیا گیا تھا تاہم جے آئی ٹی کے الزام کی تردید کرتا ہوں کہ یو اے ای کی ملازمت چھپائی۔

مزید پڑھیں  وہ گھڑی جس نے نوجوان کو گہرے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا

جواب میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا اقامہ 2013 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اقامے اور ملازمت کو پاسپورٹ کی کاپی میں ظاہر کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں کوئی خصوصی کالم نہیں تھا اس لئے ملازمت کو الگ سے ظاہر نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں  لاہور میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، ملک میں مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی

واضح رہے کہ پاناما عمل درآمد بینچ نے 21 جولائی کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply