24newshd

وہ گھڑی جس نے نوجوان کو گہرے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا

[ad_1]

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے گہرے سمندر میں پھنسے ایک شخص کو اس کی ہاتھ میں بندھی گھڑی نے ڈوبنے سے بچایا اور وہ بحفاظت کنارے تک پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں 24 گھنٹے سے سمندر میں پھنسے شخص کو ان کی گھڑی کی چمک سے ریسکیو کر لیا گیا ہے، انھوں نے یہ بتانے کے لیے کہ وہ مصیبت میں ہیں، اپنی گھڑی سے اشارہ دیا۔
اس دوران سمندر کی لہریں اسے بہا کر کہیں سے کہیں لے گئیں، تاہم قبل اس کے کہ وہ ڈوب جاتا اس کے ہاتھ میں گھڑی سے اسے نہ صرف ڈوب کر مرنے سے بچا لیا بلکہ وہ اسی گھڑی کی وجہ سے کنارے تک بحفاظت پہنچنے میں بھی کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں  جہاز کی رفتار سے تیز ٹرین ایجاد,تجربہ کامیاب

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہری جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے وہ اپنی کشتی میں اکیلے ماہی گیری کرنے گیا تھا۔ اس دوران ایک بڑی مچھلی کو پکڑنے کے چکر میں کشتی اُلٹ گئی۔

 پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوان نے سمندر میں پوری رات گزاری اور اس دوران ایک خطرناک شارک سے بھی اس کا سامنا ہوا۔ اس نے زندگی بچانے کے لیے 55 کلومیٹر دور واقع جزیرے ایلڈرمین تک تیرنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکا اور لہروں کے تھپیڑے اسے مزید دور لے گئے۔

مزید پڑھیں  امریکا اور  برطانیہ نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کردی

یہ بھی پڑھیں:کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

تاہم مذکور شخص جب اپنی زندگی سے مایوس ہو چکا تھا تو تین ماہی گیر اپنی کشتی میں اسے بچانے کے لیے آن پہنچے اور اسے بحفاظت ریسکیو کر کے لے آئے۔

مزید پڑھیں  جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری

اس حوالے سے مذکورہ شخص کو گہرے سمندر سے واپس لانے والے ماہی گیروں ٹیلر، مائیک اور جیمز پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ سمندر کے سفر پر تھے جب انہوں نے پانی پر غیر معمولی روشنی چمکتی دیکھی اور جب وہ اس روشنی کے قریب گئے تو وہاں ایک آدمی سمندر میں پھنسا ہوا تھا جس کی کلائی پر بندھی گھڑی سے منعکس ہوتی سورج کی روشنی سے ہم اس کی جانب متوجہ ہوئے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply