اسلام آباد: عید الفطرکا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاسختم ہوگیا ہے شوال کے چاند کے متعلق اہم اعلان جلد ہی متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوا، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
محکمئہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔
محکمئہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوچکی ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آذاد نے نماز مغرب کے وقفے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ہماری کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، تاہم پورے ملک سے اب تک چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے، جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا۔
محکمئہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوچکی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پرمشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس بھی جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہورہا ہے جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پرجمعرات13مئی كو عيدالفطر ہونے يا نہ ہونے كا اعلان كياجائے گا۔
مفتی شہاب الدين پوپلزئی كميٹی كے ركن مولاناحسين احمد مدنی کے مطابق ہماری كميٹی چاند نظر آنے كی شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پرفيصلہ كرے گی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان كی شرعی پركھ كے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائے گا۔ اگر مركزی يا زونل رويت ہلال كميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔
پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمئہ موسمیات کے دفتر میں ہورہا ہے۔
کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی کررہے ہیں، جب کہ اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر شریک ہیں، زونل کمیٹیاں شہادتوں سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگا ہ کریں گی اور حتمی فیصلہ مرکزی کمیٹی کاہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نہیں دیکھا جاسکا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں آج 30واں روزہ ہے اور عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔ اس لئے پاکستان میں آج شوال کے چاند کی رویت کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں۔