حریم شاہ نے وزیر سے شادی کا دعویٰ کیوں کِیا؟ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تمام حقائق بتا دیئ

حریم شاہ نے وزیر سے شادی کا دعویٰ کیوں کِیا؟ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تمام حقائق بتا دیئ

حریم شاہ نے وزیر سے شادی کا دعویٰ کیوں کِیا؟ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تمام حقائق بتا دیئ
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کو ڈرامہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد سے ہی حریم شاہ کے شوہر کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا کہ آخر وہ کون رکن سندھ اسمبلی ہے جس سے حریم شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں  ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے

تاہم پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حریم شاہ سے کسی وزیر نے شادی نہیں کی ہے۔رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی بولے شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے۔

کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔شمیم ممتاز کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نام بتا دیں تاکہ ہم بھی مٹھائی کھا لیں، ٹک ٹاک پر شہرت کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیا۔

مزید پڑھیں  نئے وزیر خزانہ حماد اظہر کا اپنی ابتدائی تجاویز مسترد ہونے پر رد عمل سامنے آگیا

شاہینہ شیر علی نے کہا کہ حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لیے ہے اور کچھ نہیں۔ایم پی اے لال چندا کرانی کا کہنا تھا کہ کل سے اسمبلی میں ایک دوسرے کے ہاتھ دیکھے جا رہے ہیں،کسی نے شادی نہیں کی ہم ایک دوسرے سے واقع ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا جس کے بعد حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں ایک ہاتھ حریم شاہ کا اور ایک اُن کے شوہر کا تھا۔

مزید پڑھیں  ’’ ملک میں کوئی بھی ایسا وزیر نہیں جو ۔۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے ”الحمد اللہ” بھی لکھا تھا تاہم بعد ازاں حریم شاہ نے یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی۔اس تصویر سے متعلق اب معلوم ہوا کہ یہ تصویر حریم شاہ اور اُن کے شوہر کی نہیں بلکہ حریم شاہ کے ڈرائیور اور ڈرائیور کی دوست کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply