بیشک اسلام ہی غالب آ کر رہے گا۔۔!! دبئی میں رہائش پذیر 2 ہزار غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کر لیا
|

بیشک اسلام ہی غالب آ کر رہے گا۔۔!! دبئی میں رہائش پذیر 2 ہزار غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کر لیا

بیشک اسلام ہی غالب آ کر رہے گا۔۔!! دبئی میں رہائش پذیر 2 ہزار غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کر لیا
بئی(نیوز ڈیسک)رواں سال دبئی میں رہائش پذیر 2 ہزار سے زائد دیگر مذاہب کے لوگوں نے اسلام قبول کرلیا ۔

عرب خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 2027 دبئی کے رہائشیوں نے اسلام قبو ل کیا ہے۔یہ خبرمحمد بن راشد سینٹر آف اسلامک کلچر کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اعدادوشمار پر مبنی ہے جس کے مطابق رواں برس جنوری سے جون کے ابتدائی 6 مہینوں میں دبئی میں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد میں 2027 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں  خاتون نے سپائیڈر مین بریانی بنا کر سب کو حیران کردیا ویڈیو وائرل

محمد بن راشد سینٹر دبئی کے اسلامک افیئرز اینڈچیریٹیبل ایکٹیوٹیز (آئی اےسی اےڈی)کے تحت کام کرتا ہے ، یہ ادارہ نو مسلم افراد کو اسلامی تعلیمات سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں سماجی، تعلیمی اور مذہبی تعاون بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں  چینی سڑک کی تعمیر سے بھارت کو سنگین خطرات لاحق

خلیج ٹائمز کے مطابق آئی اے سی اے ڈی لوگوں میں اسلام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور اسلام کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کیلئے کام کرتی ہے۔نیو مسلم ویلفیئر سیکشن کے سربراہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نو مسلم کا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا یہ اقدام ہمارے سینٹر کی جانب سے منفرد اور مہذب انداز میں اسلامی تعلیمات کو غیر مسلمانوں تک پہنچانے کی وجہ سے سامنے آیا ہے

مزید پڑھیں  مکیش امبانی نے گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز واپس لے لیا

Similar Posts

Leave a Reply