24newshd

جرمنی ؛جنونی شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کی نماز جنازہ ادا

[ad_1]

(24 نیوز ) جرمنی میں جنونی شخص کے حملے  میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں پاکستانی فیملی پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں ، جس میں شہری فہیم الدین قتل جبکہ بیٹی اور اہلیہ زخمی ہو گئیں ،قاتل ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے  جسے  جرمنی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، لیکن تاحال حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، ناخوشگوار واقعے میں شہری جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی اور اہلیہ زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،مقتول فہیم الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی قونصل جنرل نے بھی شرکت کی ،فہیم الدین کی میت اتوار کی شب کراچی لائی جائے گی،پاکستانی قونصل جنرل کی مقتول کے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

مزید پڑھیں  پہلا روزہ کل ہونے کا امکان



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply