|

بلاول بھٹو زرداری آج اچانک کراچی پہنچ گئے ، دن بھر وہاں کیا کرتے رہے ؟ بڑی خبر آ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں دو روزہ عالمی صوفی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ مقامی ہوٹل میں تیسری عالمی صوفی کانفرنس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، دہشتگر صوفیوں کے پیغام سے ڈرتے ہیں، جبھی انکے مزاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوفی ازم کا پیغام ہر مذہب اور ہر زبان کے بولنے والوں کیلئے ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو داد دی۔ کانفرنس میں سندھ کے صوفی فنکاروں نے سندھ کی ثقافتی دھنوں پر شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام پیش کیا جسے حاضرین نے خوب پسند کیا۔ اور فنکاروں کی داد بھی دی۔

مزید پڑھیں  انیل کپور کی دیپکا اور رنویر سے ناراضگی کی تردید، استبقالیہ میں شرکت کا اعلان

Similar Posts

Leave a Reply