بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں ہوئی، جس میں مہمانوں کی تعداد انتہائی مختصر تھی، جس کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکار انیل کپور اٹلی میں مدعو کیے نہ جانے پر خفا ہیں، تاہم انہوں نے ان سب افواہوں کی تردید کردی ہے۔
انیل کپور نے حال ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی ریہا کپور کے ساتھ گوا میں ایفی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کی۔
دیپ ویر کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اس موقع پر ان سے سوال پوچھا گیا کہ خبریں گرم ہیں کہ ‘آپ دپیکا اور رنویر سے ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے اٹلی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں آپ کو مدعو نہیں کیا؟’
جس پر انیل کپور نے جواب دیا کہ ‘انہیں نہیں پتہ کہ یہ خبریں کیوں گردش کر رہی ہیں کہ وہ شادی میں مدعو نہ کرنے پر دپیکا اور رنویر سے خفا ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں دپیکا اور رنویر کی شادی سے بہت خوش ہوں بلکہ یکم دسمبر کو شادی کی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کروں گا‘۔
خیال رہے کہ دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر شادی کی تصاویر لیک نہ ہونے کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا، لیکن بعدازاں دپیکا اور رنویر نے خود تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔
Talking about what I do, how I do it and why I began this crazy journey! It’s been a wild ride and I’m so glad I got to share my views & experience with you all today @IFFIGoa ! Thank you for the questions & the love! It’s been an epic #masterclass! @RheaKapoor you were great! pic.twitter.com/RPN1wgBxbT
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) November 27, 2018
دپیکا اور رنویر کی شادی کا ایک استقبالیہ ہوچکا ہے جبکہ دوسرا استقبالیہ یکم دسمبر کو ہوگا، جس میں بالی وڈ انڈسٹری کی شخصیات شرکت کریں گی۔