24newshd

بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے: امریکا

[ad_1]

(ویب ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا چاہتا ہے انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں، امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے۔

مزید پڑھیں  بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں,1971 میں بہاریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی داستان

انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان یا دنیا میں کسی پارٹی یا اُمیدوار کی حمایت نہیں کرتے، چاہتے ہیں، پاکستان کے آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے، جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں  ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply