| |

سونے کی انگوٹھیاں، ہار اور گھڑیاں: ہزاروں تولے سونا کیسے حاصل کیا؟ پہلی بار ظفر سپاری نے زندگی کے ان حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہریوں میں سونا پہننے کے باعث شہرت رکھنے والے ظفر سپاری نے کہاہے کہ ان کا اصل نام ظفر خان ہے لیکن ان کے ایک دوست نے پیار سے ان کے نام کے ساتھ سپاری لگا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایک مؤقر اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر سپاری کا کہنا تھا کہ میں کوئی ڈان نہیں ،ایک عاجز سا بندہ ہوں ۔کسی کیساتھ برا اور زیادتی نہ کرو یہ میرا یمان ہے، جس دن سے اسلام آباد ہوں گزشتہ 2،تین دن سے 30سے 40بچے سیلفیاں بنانے کیلئے اپنے والدین کیساتھ میرے پاس آئے ہیں،اگر میں ڈان ہوتا تو میرے پاس بچے اور نوجوان ملنے کیلئے نہ آتے۔ان کا کہناتھا کہ پوری دنیا میں جہا ں بھی جاتا ہوں لوگ مجھے جانتے ہیں اور کبھی کبھی خود حیرت میں مبتلا ہوجاتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کہاں دیکھا ہے حالانکہ فیس بک اکاونٹ تو میں نے 3سال پہلے بنایا تھا جبکہ لوگ اس سے پہلے بھی مجھے جانتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا نام ظفرخان ہے اورحافظ قرآن بھی ہوں ، میں نے 5سا ل میں قرآن پاک حفظ کیا تھا کیونکہ میں بہت نالائق تھا۔ میراتعلق مہمند ایجنسی ہے ، میرے والد کی پیدائش اسی علاقے کی اور میری چکلالہ سکیم 3کی ہے ۔جبکہ میرے نام کیساتھ سپاری کالفظ میرے ایک دوست نے رکھاہے جو کہ میری شخصیت کیساتھ اچھا لگتا ہے۔ظفر سپاری نے کہا کہ پہلے تو میں 10،10سونے کی انگوٹھیاں پہنا کرتا تھا لیکن اب میں نے سونے کا استعمال پہلے سے بہت کم کردیا ہے اوراب میرے ہاتھ میں ایک ایک انگوٹھی اور ایک بریسلٹ ہوتا ہے کیونکہ میرے مفتی صاحب اور اکثر لوگ مجھے اس حوالے سے سمجھاتے رہتے ہیں اور میں خود بھی اس بات کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں جبکہ میں عوام سے بھی اپیل کرتاہوں کہ میرے لیے دعا کریں کہ میں اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کر لوں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے لیکن اب میرا اپنا بزنس ہے اور اگر میں سونے کے کپڑے بھی بنوا لوں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔میرے 3بچے ہیں،ایک 4سال کابیٹا ہے جس کا نام شاہ زین خان ہے۔آخر میں انہوں نے ملک کے بچوں اور نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اکثر میری ماوں اوربہنوں کے فون آتے ہیں کہ آپ سے ملنے کے بعد میرا بھائی ،بیٹا گھر میں آکر بدتمیزی کرتا ہے تو میں ان بھائیوں کو خدا کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ دنیا میں سب سے بڑی جنت، خزانہ ،کامیابی ،دولت تمہارے ماں اور باپ ہیں۔اگر ماں باپ کی عزت نہیں کروگے تو پڑھائی اور پیسہ سب کچھ فضول ہے۔دنیا میں کامیاب ہونے کیلئے ماں ،باپ کی دعا ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں  نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز 

Similar Posts

Leave a Reply