اٹک (ویب ڈیسک) جواد ٹاؤن میں رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران ایک گھرسے مشاق طیارے کے پرزے برآمد کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے شروع کیے گئے پولیس اور رینجرز کے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران فورسز نے اٹک کے علاقے جواد ٹاؤن میں کرائے کے مکان پرچھاپہ مارا تو وہاں مختلف جگہوں پر چھپائے گئے مشاق طیارے کے پرزے برآمد ہو گئے ۔
سیکیورٹی اداروں نے اس گھر میں موجود 5 افراد کوگرفتارکرکے اٹک پولیس کے حوالے کردیا جب کہ گھرکوسیل کرکے گارڈزتعینات کردیئے گئے