|

ایرانی صدر کا بھارت کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان

نئی دہلی: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم اکٹھے ہیں۔ ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ ایک بلین سے زائد ”امن کے خواہشمندوں“ کے ملک انڈیا کو ویٹو کا اختیار بھی دیا جائے۔ بھارت کے دورے کے دوران نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’ایک بلین سے زائد آبادی ہونے کے باوجود انڈیا کے پاس ویٹو اختیارات کیوں نہیں؟ اور امریکہ کو یہ اختیار کیوں ہے؟ ایٹمی طاقت رکھنے والے پانچ ممالک کو ویٹو کا اختیار دیا گیا، آخر ایٹمی طاقت رکھنے والے پانچ ممالک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ اختیار کیوں دیا گیا۔ اس دوران ایرانی صدر نے امریکہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ’ہماری قسمت ایک طویل عرصے سے امریکہ کے ہاتھ میں ہے، وہ ہماری معیشت، کلچر کا فیصلہ کرتا ہے، حتیٰ کہ ہمارے پاس ٹی وی کا کوئی تعلیمی چینل بھی نہیں، تمام فوجی سنٹرز بھی امریکی کنٹرول میں ہیں۔ ایرانی صدر نے یہ موقف ایک ایسے وقت پر اپنایا جب وہ بھارت کے دورے پر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ سمیت 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور ایران کے تعلقات کسی کاروبار یا تجارت سے بالاتر ہیں

مزید پڑھیں  یومِ خواتین؛ بھارت عورتوں کیلیے خطرناک ملک بن گیا - ایکسپریس اردو

Similar Posts

Leave a Reply