اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اہلیت پر بھی حرف آئے گا تمام ضمنی اور سینٹ کے انتخابات کالعدم ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جو فیصلے کئے ہیں وہ عدالتی فیصلے کے بعد کالعدم ہوچکے ہیں ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک بحرانی کیفیت ہے اس وقت وزیر اعظم ، کابینہ پر سوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں جب کہ سینٹ کے الیکشن اور ضمنی انتخابات آئین کے تحت کالعدم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نامزد کیا تھا اس لئے ان کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں اور امکان ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ سے نا اہل ہوجائیں گے۔