24newshd

بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے خلاف احتجاج جاری

[ad_1]

(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے خلاف احتجاج  جاری ہے۔

بھارتی فوج کا ب 7 دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی نہتے اور بےگناہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم جاری ہے،آرٹیکل 370 کی تنسیخ سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے غیر منصفانہ فیصلے کے بعد کشمیری عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 دسمبر کو حریت پسندوں نے سورنکوٹ میں بھارتی قابض فوج کے 5 جوان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے،جوابی کارروائی میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے پونچھ اور راجوری کی معصوم عوام پر ظلم وبربریت کا سلسلہ شروع کر دیا،بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تقریباً 80 سے زائد معصوم کشمیروں کو قید کر لیا اورتھرڈ ڈگری غیر انسانی ٹارچر کا نشانہ بنایا  جبکہ21 دسمبر کو ہی جموں و کشمیر کے تین شہریوں کو ہندوستانی فوج نے غیر قانونی طور پر تفتیش کی آڑ میں اٹھا لیا تھا۔

مزید پڑھیں  کورونا وبا کے دوران تاریخی اورسیاحتی مقامات کی بحالی

22 دسمبر کو زیر حراست تینوں کشمیری مردہ حالت میں پائے گئے،21 دسمبر کو ضلع پونچھ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے دو فوجی گاڑیوں پر حملہ کرنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسلام پورہ تھانے کا دورہ،نئی عمارت کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

مزید پڑھیں  بینک آف اسرائیل نے 30 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کردیا

جموں و کشمیر حکومت نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے لیکن اموات کی وجوہات کی وضاحت نہیں کی،بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے بھی شہریوں کی ہلاکتوں کے پیچھے حالات کی وضاحت نہیں کی ہے،مرنے والے شہریوں کی شناخت 43 سالہ محفوظ حسین، 27 سالہ محمد شوکت اور 32 سالہ شبیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بھرمار میں فلسطینی شہریوں کی کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی پولیس کے عتاب کا نشانہ بننے والے شہری پونچھ کے ٹوپا پیر گاؤں کے رہائشی تھے،انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے  راجوڑی سیکٹر میں کشمیری عوام کے بھارتی سیکورٹی فورسز کی اس بربریت کے خلاف شدید مذمتی مظاہرے جاری ہیں۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply