|

عکسِ شکستِ خواب بہر سُو بکھیریے

عکسِ شکستِ خواب بہر سُو بکھیریے
چہرے پہ خاک ،زخم پہ خوشبو بکھیریے

کوئی گزرتی رات کے پچھلے پہر کہے
لمحوں کو قید کیجئے ، گیسو بکھیریے

مزید پڑھیں  پرائمری انتخابات :  ڈونلڈ ٹرمپ کا حصہ لینے پر پابندی عائد  

دھیمے سُروں میں کوئی مدھر گیت چھیڑیے
ٹھہری ہُوئی ہَواؤں میں جادُو بکھیریے

گہری حقیقتیں بھی اُترتی رہیں گی پھر
خوابوں کی چاندنی تو لبِ جُو بکھیریے

مزید پڑھیں  ’’ ن لیگ پر ہاتھ ہلکا رکھیں ۔۔‘‘مشاہد حسین سید کا آرمی چیف سے مکالمہ،جنرل باوجوہ نے کیا جواب دیا ؟

دامانِ شب کے نام کوئی روشنی تو ہو
تارے نہیں نسصیب تو آنسو بکھیریے

دشتِ غزال سے کوئی خوبی تو مانگیے
شہرِ جمال میں رمِ آہو بکھیریے

مزید پڑھیں  سندھ حکومت کا 9 سرکاری محکموں کو کل سے کھولنے کا اعلان

Similar Posts

Leave a Reply