بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا

بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا

[ad_1]

(24 نیوز)بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ۔بھارتی فوج میں خواتین آفیسرز کے ساتھ جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں خواتین اہلکار اپنے ہی آفیسرز سے غیر محفوظ ہیں، 123 خاتون اہلکاروں نے جنسی ہراسگی کی شکایات درج کرائیں۔حال ہی میں ایک بھارتی خاتون افسر لیفٹیننٹ کرنل گوری مشرا نے ساتھی افسر لیفٹیننٹ کرنل دیویش مکھرجی کے خلاف ریپ کا سنگین الزام لگایا، خاتون افسر نے بتایا کہ انکی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی گئیں اور پھر بلیک میل کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں 123 خاتون اہلکاروں نے جنسی ہراسگی کی شکایات درج کیں۔

مزید پڑھیں  غزہ کے پناہ گزین کیمپ سے مزید 14 لاشیں برآمداسرائیل نسل کشی کا مرتکب قرار

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ملک کےلیے بدنامی کا باعث بنتی جا رہی ہے، اکانامک ٹائمز کے مطابق اگست 2019 میں ایک میجر جنرل کو اپنی ساتھی خاتون افسر پر جنسی ہراسانی پر فوج سے خارج کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز:چیئر مین سینٹ الیکشن میں دونوں امیدواروں کے نام پر مہر لگانے والے کا نام سامنے آ گیا

ضرور پڑھیں:یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ ، دل دہلا دینے والے اعدادوشمار آ گئے

ایشیاء ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 2006- 2009 کے درمیان جنسی ہراسگی کا شکار خاتون آفیسرز نے خودکشی کی تھی، دسمبر 2016 میں جنسی ہراسگی کا شکار میجر انیتا کماری نے گولی مار کر خودکشی کی لی تھی۔

واضح رہے کہ سال 2007 سے اب تک 1243 بھارتی فوجی خاتون اہلکار جنسی زیادتیوں کا شکار ہو چکی ہیں، 2014 میں حاضر سروس کرنل اجیت کمار کی اہلیہ نے بریگیڈیئر جے سنگھ کے خلاف جنسی بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھیں  پانی کا بحران: ارسا نے پنجاب اور سندھ کے پانی میں بڑی کمی کردی

ہندوستانی فوج کے بیرونی ممالک میں جنسی استحصال اور بد اخلاقی کے قصے بھی ڈھکے چھپے نہیں، کانگو میں امن مشن پر مامور بھارتی فوجی جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے ، 3 ہندوستانی پیس کیپرز کو ساوٴتھ افریکہ میں خاتون کے ریپ پر جیل کی سزا سنائی گئی۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply