[ad_1]
کراچی: پی ایس ایل 9 کے فائنل میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کے لیے ساڑھے 8 بجے ٹاس ہوگا جبکہ میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا، میچ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پی سی بی کے چیف کیوریٹر آغا زاہد کی زیر نگرانی وکٹوں کی دیکھ بھال کی گئی۔ امکان ہے کہ فائنل میں وکٹ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولرز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔
اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر میں نشستوں کی از سر نو تزین و آرائش کردی گئی،اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا، تماشائیوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فائنل کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف شاہراؤں اور سڑکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے مربوط پلاننگ کی گئی ہے۔
اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی زیادہ تعداد میں آمد کی توقع کے سبب جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پی سی بی کے سیکورٹی اہلکار اسٹیڈیم میں خصوصی گشت کریں گے اور داخلہ دروازوں پر مشکوک افراد پر نگاہ رکھیں گے۔
فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے اور مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔
یاد رہے کہ چوتھی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والی ملتان سلطانز کو دو مرتبہ لاہور قلندرز کے ہاتھوں مات ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ دو مرتبہ فائنل میں پہنچی اور ہر بار سرخرو رہی۔
[ad_2]
Source link