24newshd

پیوٹن نے صدارتی انتخاب جیت لیا پانچویں بار روس کے صدرمنتخب  

[ad_1]

(24نیوز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا۔

روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ سٹیشن بند کردیئے گئے۔روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی۔روسی میڈیا کے مطابق پولنگ سٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرز میں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا۔

مزید پڑھیں  ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور سویلین بالادستی

روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی۔روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ سٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔

مزید پڑھیں  ریاض: شہری کے اغوا ءاور قتل میں ملوث دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت

ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا۔ پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  مالاکنڈ کے بگڑتے حالات پر قابو پانا وفاق اور ذمہ دار لوگوں کی ذمہ داری ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھیں: رواں رمضان 29 روزے ہو ں گے یا 30؟معروف سکالر نے اہم پیش گوئی کر دی



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply