24newshd

غیر قانونی طریقے سے فرانس سے برطانیہ جانیوالے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک

[ad_1]

(ویب ڈیسک)  سخت سردی میں غیر قانونی طریقے سے فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ 

 فرانس حکام کے مطابق سخت سردی میں شمالی فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کے دوران 5 تارکین وطن جان سے گئے ، جبکہ چھٹے کی حالت نازک ہے۔  30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ 

نئے سال میں انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی پہلی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں  نوازشریف کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود؛ آج بیرون ملک روانگی منسوخ

یاد رہے کہ میری ٹائم حکام کے مطابق 2023 میں 12 تارکین وطن چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی

میری ٹائم پریفیکچر نے بتایا کہ یہ گروپ ریزورٹ ٹاؤن ویمیریکس سے دور ایک کشتی تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا جب کہ ان کی چھوٹی کشتی دو بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے لوگوں کو بچانے کے لیے فوری طور پر کشتی روانہ کی جس نے کئی لوگوں کو بے ہوش اور مردہ ہونے کی تصدیق کی جب کہ اس وقت پانی کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں  یوٹیوب کا فحش مواد اور زبان سمیت کچھ پرینک ویڈیو کی آمدنی بند کرنے کا اعلان

رپورٹ میں کہا گیا کہ بچ جانے والے افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ساحل پر کئی افراد کے جوتے اور کپڑے بھی دیکھے گئے ہیں۔ بچ جانے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ کشتی میں 70 افراد سوار تھے جن میں بچوں کے ساتھ پورے خاندان بھی شامل تھے جب کہ کچھ تو بہت چھوٹے بچے بھی تھے۔

مزید پڑھیں  بھارت نے کینیڈا کے سفارت کاروں کو واپس جانے کی ڈیڈ لائن دے دی



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply