24newshd

پرواز کے تاخیر کے اعلان پر مسافر نے پایلٹ کو تھپڑ جڑدیا ویڈیو وائرل

[ad_1]

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت بھارت اور دنیا بھر میں موسم سرما کی وجہ سے پڑنے والی دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور مسافروں کو کئی گھنٹے کبھی جہاز میں اور کبھی ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو انڈیگو کی فلائٹ کی ہے جس نے دہلی سے گوا کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن دھند کے باعث پرواز بروقت ٹیک آف نہ کر سکی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر غصے سے پائلٹ کی طرف بھاگا جو تاخیر کا اعلان کر رہا تھا، پائلٹ کو مسافر نے تھپڑ مارا جس سے وہ پیچھے ہٹ گیا۔

مزید پڑھیں  سیف اللہ خاندان، پاکستان کا سب سے بڑا آف شور اثاثوں کا مالک

تھپڑ کے دوران ایئر ہوسٹس مسافر اور پائلٹ کے درمیان آگئی جس نے مسافر پر غصے کا اظہار کیا،ایئر ہوسٹس نے مسافر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کیا وہ بہت غلط تھا جناب آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ جس ک ی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 

مسافر کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی ہے جسے سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  بھارتی وزیراعظم نے سکھ رہنماؤں کے قتل کے الزام پر گھٹنے ٹیک دیئے

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا ڈیٹاآئی کلاؤڈ کے بغیر آئی فون میں کیسے منتقل کریں؟ مشکل کا حل نکل آیا

مزید پڑھیں  اسرائیل کی وحشیانیہ بمباری غزہ سے روتے بلکتے ڈاکٹر کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

طیارے کے پائلٹ نے مسافر کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کی بنیاد پر معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے مسافر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سب میں فلائٹ عملے کا کوئی قصور نہیں، وہ انہیں دی گئی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہیں۔؎



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply