24newshd

بھارتی وزیراعظم نے سکھ رہنماؤں کے قتل کے الزام پر گھٹنے ٹیک دیئے

[ad_1]

(24نیوز)بھارتی وزیراعظم نے سکھ رہنماؤں کے قتل کے الزام پر گھٹنے ٹیک دیئے،امریکی سرزمین پر سکھوں کے قتل کے الزام پر مودی سرکار  کا اعترافی بیان سامنے آگیا ۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے امریکہ اور بھارت کے تعلقات پیچیدہ ہو چکے ہیں،مودی سرکار امریکا سے بگڑتے تعلقات کو دیکھتے ہوئے اب یہ کہنے پر مجبور ہے کہ ”اگر ہمارے کسی شہری نے اچھا یا برا کیا ہے تو ہم اس کا جائزہ لینے کیلئے تیار ہیں“

مزید پڑھیں  انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا

اس مقدمے سے واقف لوگوں کے مطابق قتل کی کوشش کا ہدف ایک امریکی اور کینیڈین شہری تھا جو علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس کے جنرل وکیل ہیں،بھارت نے 2020 میں پنوں کو دہشت گرد قرار دیا تھا، جس سے وہ انکار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں  بنگلا دیش: ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی 40 سے زائد افراد جاں بحقمتعدد  شدید زخمی

 بھارت نے بارہا مغربی ممالک پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ سکھ علیحدگی پسندوں کے بارے میں اپنے سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں،مودی سرکار اور امریکا کے درمیان سکھوں کی سکیورٹی کے حوالے سے تناؤ کی وجہ سے صدر جو بائیڈن بھارت کا دورہ بھی منسوخ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں  انڈونیشیا :امام مسجد کی سجدے میں روح پرواز کر گئی ویڈیو وائرل

کیا مودی کا حالیہ اعترافی بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کے فروغ کاباعث ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، امریکا میں قتل کی سازش اور دیگر ممالک میں بھی اسی قسم کی کارروائی میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply